Friday, September 20, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا فی کلو دودھ 85 روپے میں فروخت کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا فی کلو دودھ 85 روپے میں فروخت کرنے کا حکم
February 22, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے فی کلو دودھ 85 روپے میں فروخت کرنے کا حکم دے دیا ۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ جب تک قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر فیصلہ نہ ہو، دودھ فی کلو 85 روپے ہی فروخت کیا جائے ۔
سندھ ہائیکورٹ میں دودھ یٹیلرز ایسوسی ایشن اور شہری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔
کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں دودھ کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے جس پر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ 85 روپے فی کلو دودھ فروخت نہیں کر سکتے ، نقصان کا سامنا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمشنر کراچی کو مذکورہ قانون کے تحت دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار نہیں ۔
عدالت نے دودھ 85 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ جب تک قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر فیصلہ نہ ہو دودھ فی کلو 85 فروخت کیا جائے ۔ ,
عدالت نے کہا کہ زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
عدالت نے قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر دلائل بھی طلب کر لیے ۔