Saturday, July 27, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا فیصل واوڈا،جمیل احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا فیصل واوڈا،جمیل احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم
August 10, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا ، جمیل احمد اور ملک شہزاد اعوان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کےایک حلقے سے کامیاب امیدواوں کی نوٹی فیکشن جاری کرنے کا حکم سامنے آ گیا۔ فیصل واوڈا، کیپٹن جمیل احمد اور ملک شہزاد اعوان کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست نمٹا دی۔ شکست کھانے والے  شہباز شریف، حکیم بلوچ اور صالحین  نے دوبارہ گنتی کرانے کی درخواستیں کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کو ٹربیونلز سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹربیونلز ایک ماہ کے اندر دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کریں۔ فیصل واوڈا این اے 249 ، جمیل احمد 237 ، شہزاد اعوان پی ایس 116 سے کامیاب ہوئے تھے۔