Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ ہائیکورٹ کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ
February 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سانحہ بلدیہ  ٹاؤن کیس میں  وفاقی وزیر علی زیدی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ 16 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے  سندھ حکومت  کو تینوں جے آئی ٹی  رپورٹس 16 فروری تک پیش  کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پہلے جے آئی ٹی کا خود جائزہ لیں گے، پھر انہیں پبلک کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ  سانحہ بلدیہ میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ، مگر جے آئی ٹی رپورٹ پبلک نہیں ہوئی، عزیر بلوچ اور نثار مورائی  کے جے آئی ٹی رپورٹ کو بھی خفیہ رکھا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ نثار مورائی نے 7 افراد کے قتل میں ملوث سینئر سیاستدانوں کے نام کا انکشاف کیا، یہ 7 افراد کون ہیں، ان سب کے نام منظر عام پر آنے چاہیں۔ عدالت نےسماعت کے بعد سندھ حکومت کو تینوں  معاملات کی جے آئی ٹی  رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ علی زیدی نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے ۔