Saturday, July 27, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا، سندھ حکومت، واٹربورڈ، کمشنر کراچی سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا، سندھ حکومت، واٹربورڈ، کمشنر کراچی سے جواب طلب
May 21, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیتے ہوئے حکومت سندھ، واٹر بورڈ، کمشنر کراچی اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر کو 600ملین گیلن سے زائد پانی کی کمی کا سامنا ہے، شہر کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ شہر میں ٹینکر مافیا حکومتی سرپرستی میں چل رہی ہے۔