Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بے اختیار کر دیا

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بے اختیار کر دیا
February 12, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےڈاؤیونیورسٹی کےقائم مقام وائس چانسلرمسعودحمید کو بے اختیار کر دیا عدالت نے حکم دیا ہے پروفیسر مسعود نے اجلاس میں کوئی  بھی فیصلہ  کیا  تو ان کے خلاف  تو ہین عدالت کی کارروائی کی جا ئے گی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہا ئی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے کی۔ سندھ ہا ئی کورٹ میں پاکستان  میڈیکل ایسو سی ایشن کی درخواست میں ایڈووکیٹ شاہ زیب نےموقف اختیار کیا کہ عدالت نےیکم دسمبردوہزارپندرہ کو پروفیسر مسعود حمید کوڈاویونیورسٹی میں اہم فیصلوں سے روک دیا تھا اور ڈاو یو نیورسٹی میں سینڈی کیٹ اجلاس طلب کرنے پر بھی پا بندی لگا دی تھی ۔ عدالت کی جانب سے پا بندی کے باوجود  پروفیسر مسعو د حمید نے 13 فروری  2016 کو ڈاو یونیورسٹی میں سینڈی کیٹ اجلاس طلب کیا ہےجس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ وکیل نے دلائل دیئے کہ  پروفیسر مسعود حمید کی تعیناتی سے ڈاو یونیورسٹی تباہی کےدہانےپرپہنچ گئی ہے،عدالت نےوکیل کا موقف سننے کے بعد ریمارکس دیےکہ مسعود حمید نےاب کوئی اجلاس طلب کیاتوتوہین عدالت کی کارروائی کی جائےگی،عدالت نےڈاویونیورسٹی کےقائم مقام وائس چانسلرمسعودحمید کےسینڈی کیٹ اجلاس طلب کرنےپر پابندی لگادی۔