سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
پی ٹی اے کی درخواست عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا، سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ پر پابندی 28 جون کو لگائی گئی تھی۔
عدالت نے درخواست گزار وکیل بیرسٹر محمد اسد کی درخواست پر ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔