سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کردیا۔
درخواست گزار وکیل بریسٹر محمد اسد نے مؤقف اپنایا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جا رہا ہے، پی ٹی اے میں شکایت دی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔
سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔