سندھ ہائیکورٹ نے زمینوں پر قبضے کے خلاف ایس ایس پر ملیرراوانوار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نےزمینوں پر قبضےکےخلاف درخواست پرایس ایس پی ملیرراوانوار کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کےدورکنی بینچ نےزمینوں پرقبضےکےخلاف درخواست کی سماعت کی،احکامات کےباوجودایس ایس پی ملیرراوانوارکی جانب سےجواب داخل نہیں کرایاگیا۔
درخواست گزار نےبتایاکہ ایس ایس پی ملیرراوانوار نےلینڈمافیا کےساتھ ملکران کی سات ایکڑزمین پرقبضہ کیا ہے۔
راوانوارکی جانب سےدھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،عدالت نےجواب داخل نہ کرانےپرشدید برہمی کااظہارکیااورایس ایس پی ملیرراوانوار کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت نےآئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کوحکم دیاکہ آئندہ سماعت پرراوانوارکوگرفتارکرکےپیش کیاجائے۔