Monday, October 3, 2022

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
کراچی (92نیوز) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو عدالت کی جانب سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں ذوالفقار مرزا نے اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں ملک سے باہر جانے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ذوالفقار مرزا اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کریں گے ۔ ذوالفقار مرزا نے دوران سماعت ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی جانب سے مجوزہ خط بھی عدالت میں پیش کیا ۔ جس کے بعد عدالت نے تین ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ۔ ذوالفقار مرزا نے ملک سے باہر جانے کے لیے انسداددہشت گردی کی عدالت سے بھی رجوع کرلیا، عدالت درخواست کا جائزہ لینےکے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔