سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو پی ایس 29 پر دھاندلی کی عذرداری پر فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا

کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل حیدرآباد کو پی ایس 29 پر دھاندلی کی عذر داری پر فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما غوث علی شاہ کی درخواست پر جاری کیا ہے۔
غوث علی شاہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ پی ایس 29 سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے منتخب ہوئے تھے۔
غوث علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا ہے۔