Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی سے روکدیا

سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی سے روکدیا
January 25, 2018

سکھر ( 92 نیوز ) حج پالیسی غیر شرعی قراردینے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کےسکھربنچ نے وزارت مذہبی امورکو درخواستوں کی قرعہ اندازی سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بنچ میں درخواست دائر کی گئی کہ حج پالیسی کو غیر شرعی قرار دیا جائے ۔

درخواست پر سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے وزارت مذہبی امور کو درخواتوں کی قرعہ اندازی سے روک دیا ۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے موقف اپنایا ہے کہ ابھی حکمنامہ نہیں ملا ۔ احکامات موصول ہونے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے ۔