Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ ہائیکورٹ : سلمان لاشاری کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ : سلمان لاشاری کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد
October 12, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے سلمان لاشاری قتل کیس کو اے ٹی سی کی دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی ۔ کیس کے مرکزی ملزم نے جج پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق کیس کی سماعت پرمرکزی ملزم سلمان ابڑو کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی کے جج سلیم رضا بلوچ کیس میں جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں  لہٰذا کیس کو کسی اور اے ٹی سی میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جانبداری کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔