سندھ ہائیکورٹ : رینجرز اختیارات میں توسیع کی درخواست پر جواب طلب
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بائیس دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔
غیر سرکاری تنظیم کی درخواست میں کہا گیا کہ رینجرز کی تعیناتی سے کراچی میں امن قائم ہوا اس لئے اب رینجرز کو اس کے پورے اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ مستقبل کے لائحہ عمل پر کام کرسکے ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ رینجرز کی کارکردگی رپورٹ میں حکومت سے منگوائی جائے ۔