Sunday, November 27, 2022

سندھ ہائیکورٹ ، آغا سراج درانی کے ورنٹ گرفتاری معطل کرنیکی استدعا مسترد

سندھ ہائیکورٹ ، آغا سراج درانی کے ورنٹ گرفتاری معطل کرنیکی استدعا مسترد
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  آغا سراج درانی کی  35 گاڑیوں اور کروڑوں روپے جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ،وہ جیل میں ہیں اور انکی فیملی ملک سے فرار ہوچکی ہے ۔ عدالت نے 7 اگست کو  فریقین سے درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔