Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں سرجری کی سہولت ختم ہونےکے ساتھ ہی ہسپتال ویران

سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں سرجری کی سہولت ختم ہونےکے ساتھ ہی ہسپتال ویران
August 20, 2016
کراچی(92نیوز)ہسپتال میں سرجری نہ ہو تو وہ "ہسپتال" نہیں رہتا،سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں سرجریز کی سہولت ختم ہوئی تو متعدد وارڈز ویران ہوگئےجبکہ اوپی ڈیز میں بلی اور کتوں نے ڈیرے جمالئے۔ تفصیلات کےمطابق ہسپتال تو ہے لیکن اس میں نہ کوئی مریض ہے نہ تیمار دار،ہر طرف ہے خالی بیڈز کی بھرمار ہے جی ہاں  نیو کراچی کا سندھ گورنمنٹ ہسپتال جہاں سرجری کی سہولت ختم ہونے پر سناٹا چھاگیا۔ ہسپتال میں دوائیاں بھی ہیں صاف ستھرے بیڈز بھی اور انتظامیہ بھی ہےدستیاب لیکن اگر نہیں ہیں تو آپریشن کرنے والے سرجنز،ہسپتال کی اوپی ڈیز میں مریض تو دکھائی نہ دیئے البتہ بلی اور کتوں نے ضرور ڈیرے جمالئے ہیں۔ محکمہ صحت سرجنز کی کمی پوری کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا،جس کی وجہ سے ہسپتال کی انتظامیہ کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔