Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ گورنمنٹ اسپتال میں حاملہ خواتین کو علاج صرف دن کی روشی میں ملنے لگا

سندھ گورنمنٹ اسپتال میں حاملہ خواتین کو علاج  صرف دن کی روشی میں ملنے لگا
February 24, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے گنجان آباد علاقے کورنگی میں 350 بستروں پر مشتمل سندھ گورنمنٹ اسپتال گورنگی صرف دن میں کام کرنے لگا ۔ شام کے بعد علاج معالجے کے غرض سے آنے والی حاملہ خواتین کو علاج کی جگہ نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب اسپتال کی او پی ڈی میں آنے والے دیگر مریض اور تیماردار بھی ادویات اور بہتر سہولت نہ ملنے کا رونا روتے نظر آتے ہیں ۔
اس ساری صورتحال میں اسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ لیڈی ڈاکڑز کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کے لیے کوشیش جاری ہے ۔
اسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بھی مختلف شعبہ جات متاثر ہو رہے ہیں جس کے حل کے لیے کےالیکٹرک کو درخواست دی گئی ہے ۔