Tuesday, September 27, 2022

سندھ کے4ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنیادی سہولیات سے محروم

سندھ کے4ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنیادی سہولیات سے محروم
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ کے 4 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں   ، متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے سہولتوں کی فراہمی کیلئے فوری طور پر 40 کروڑ روپے مانگ لئے ۔ عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر  ہیں لیکن سندھ کے ہزاروں پولنگ اسٹیشنوں کا حال بھی صوبے کے کئی شہروں جیسا   ہی ہے  جہاں پانی، بجلی جیسی سہولتیں نہ ہونے کے برابر  ہیں ۔ سندھ کے 4 ہزار 514 پولنگ اسٹیشن بنیادی سہولیات سے محروم  ہیں ، متعلقہ ڈی سیز نے چیف سیکریٹری کو رپورٹ ارسال کردی  ۔ رپورٹ میں  پانی، بجلی، واش روم کی سہولتیں نہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا   اور تو اور کئی پولنگ اسٹیشنوں پر تو دروازے اور چار دیواری تک نہیں   ہیں ۔ ڈی سیز کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں سب سے زیادہ 957 پولنگ اسٹیشنز سہولتوں سے محروم ہیں   جبکہ لاڑکانہ کے 874، کراچی میں 816، شہید بینظیرآباد میں 676  سکھر 639 اور میرپورخاص میں 544 پولنگ اسٹیشنز کا حال بھی کچھ کم نہیں۔