Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کے 29 اضلاع کا ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا: وزیراعلیٰ کو بریفنگ

سندھ کے 29 اضلاع کا ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا: وزیراعلیٰ کو بریفنگ
April 5, 2016
کراچی (92نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر اجلاس ہوا جس میں میو ٹیشن کی سہولت بھی ریونیو کے سروس سینٹر پر دینے پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے اجلاس میں چیف سیکرٹری صدیق میمن، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو رضوان میمن و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے شرکاءکو بتایا گیا کہ 29 اضلاع کا 99 فیصد ریکارڈ کمپیوٹرائز ہوچکا ہے۔ سندھ بھر میں 27 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 25 سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ اس وقت تک 15 ملین ریونیو ریکارڈ کے پیجز کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں۔ الیکٹرانک اسٹیمپ سسٹم نادرا کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ کی شہادت کے بعد جن 850 دیہوں کا ریکارڈ جل گیا تھا اس کو جلد بنا کے کمپیوٹر ائزڈ کیا جائے۔ یہ سندھ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ ان سروس سینٹر سے سرٹیفائیڈ کاپیز آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم ریونیو ریکارڈ کی جعلی کاپی نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میو ٹیشن کی سہولت بھی ریونیو کے سروس سینٹر پر دینے پر غور کر رہے ہیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو رضوان میمن کا کہنا تھا کہ 400 دیہوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔ ابھی 450 دیہوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونا ہے۔