Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کے وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ انتقال کر گئے

سندھ کے وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ انتقال کر گئے
June 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ کے وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ انتقال کر گئے۔ مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس سے متاثر اور کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرتضی بلوچ  دیگر عارضوں میں بھی مبتلا تھے اور طبیعت بگڑنے پر کئی روز سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ 14 مئی کو مثبت آیا تھا ۔ عام انتخابات 2018 میں مرتضیٰ بلوچ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ ضلع ملیر میں وزیراعلی کی کورونا ٹاسک فورس کے انچارج اور  گڈاپ ٹاون کے ناظم بھی رہ چکے تھے۔ مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا  اظہار کیا۔ غلام مرتضی بلوچ کی نماز جنازہ فقیر محمد گوٹھ میں ادا کی جائے گی۔