سندھ کے وزیر بے محکمہ میر ہزار خان بجارانی مستعفی

کراچی(92نیوز)سندھ کے وزیر بے محکمہ میر ہزار خان بجارانی مستعفی ہوگئے ہیں محکمہ ورکس واپس لے کر محکمہ تعلیم دیا گیا تھا جس پر بجارانی نے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی موجودگی میں قلمدان سنبھالنے سے انکار کیاتھا ۔
میرہزار خان کا مزید کہنا تھا کہ اسے کام نہیں کرنے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن پر بھی حکومت سے شدید اختلافات تھے ۔