سندھ کے نجی اسکولوں میں سندھی زبان پڑھانے کو لازمی قرار دیدیا گیا

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے صوبے کے نجی اسکولوں میں سندھی زبان پڑھانے کو لازم قراردے دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکول سندھی زبان کو باقاعدہ مضمون کی حیثیت سے تعلیمی اداروں میں پڑھائیں۔ اس کے لئے تربیت یافتہ سندھی زبان کے اساتذہ بھرتی کئے جائیں۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں کو سندھی زبان لازمی پڑھانے کی شرط پر ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اولیول کے اسکولوں کو بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اسکولوں میں سندھی پڑھائیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اسکولوں میں 10 فیصد فری شپ کی سہولیات بھی دی جائیں۔