Sunday, November 27, 2022

سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹِڈی دل کے حملے جاری ‏

سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹِڈی دل کے حملے جاری ‏
کراچی ( 92 نیوز) سندھ کے مختلف شہروں میں ٹِڈی دل کے حملےجاری ہیں ، شکارپور اور بدین  کے مختلف علاقوں میں ٹِڈی دل نے تباہی مچادی ، ٹِڈی دل کےحملوں سے گندم، جوار، ٹماٹر و دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے سے کاشتکار مایوسی کا شکار ہوگئے۔ سندھ کے مختلف علاقے ٹِڈیوں  کی زد میں آگئے، شکارپور میں ٹِڈی دل  کا حملہ دوسرے روز بھی جاری رہا،  ٹِڈیوں نے سلطان کوٹ، میاں صاحب، زرخیل، لوڈرا میں  تباہی  مچادی ۔ ٹِڈی دل نے جوار، دھان، گندم، کپاس و دیگر فصلوں کو نقصان پہنچایا، ادھر بدین میں بھی  ٹِڈی دل  کے جھنڈ نے  مختلف دیہات  کا رخ کرلیا ،  بدین میں تیار ٹماٹر، پیاز اور دیگر فصلوں کو تباہ کردیا  ۔ حکومتی عدم توجہ سے مایوس کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپرے شروع کردیا ۔