سندھ کے مختلف اضلاع میں نویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی آوٹ ہو گیا
کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ کےمختلف اضلاع میں نویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی آوٹ ہو گیا۔
کراچی میں نویں کلاس کا پرچہ امتحانی مرکز سے پہلے سوشل میڈیا پر آ گیا۔ سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا لیکن سوشل میڈیا پر نو بجے ہی وائرل ہو گیا تھا۔ دفعہ ایک سو چوالیس کےباوجود نواب شاہ میں بوٹی مافیہ سرگرم رہی۔ نویں کلاس کا بائیولوجی کا پرچہ امتحان شرع ہونے سے پہلے آوٹ ہو گیا۔ حل شدہ پرچہ تین ہزار روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا۔ لاڑکانہ اور قمبر میں بھی دفعہ ایک چوالیس کسی کام نہ آئی۔ یہاں بھی پرچہ آوٹ ہوا اور امتحانی مراکز میں کھلےعام موبائل فونز کا استعمال ہوتا رہا۔
شکارپور میں بھی نقل کی روک تھام نہ کی جا سکی۔ نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ کمرہ امتحان میں جانے سے پہلے ہی طلبا کو مل گیا۔ کمرہ امتحان میں کھلے عام نقل کی جاتی رہی۔ نوشہروفیروز میں نویں جماعت بائیولوجی کا پرچہ آوٹ ہوا۔ طالب علموں نے نقل کے ذریعے سوالوں کے جوابات لکھے۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صورتحال مختلف نہ تھی۔ طالب علم کہیں چھپ کر تو کہیں کھلےعام نقل کرتے رہے۔