Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
March 2, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے اربوں روپے کرپشن کےالزام میں گرفتار سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب چھہتر کروڑ روپے کرپشن کے ملزمان کو جیل میں ہی رہنا ہو گا ۔
عمر شہزاد، گلزار علی، ذوالفقار شہلوانی، سارنگ لطیف اور سلمان منصور نے ضمانت کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔
نیب حکام کےمطابق اربوں روپے کرپشن ریفرنس میں 15 ملزمان جیل میں ہیں ۔
ریاض منیر ضمانت پر ہے جبکہ انیتہ بلوچ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔