Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، سابق صدر آصف علی زرداری کی بدین میں گھن گرج

سندھ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، سابق صدر آصف علی زرداری کی بدین میں گھن گرج
November 15, 2018
بدین (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ موازنہ کیا جائے تو ان کی حکومت سب سے بہتر تھی، سندھ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، پاکستان کو عوام کے اصل نمائندے ہی چلا سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری کی بدین میں گھن گرج، لواری پیلس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حکومت کو سب سے بہتر قرار دے دیا، بولے انٹرنیٹ پر بھی دیکھ لیں، ہماری حکومت سب سے بہتر ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ حکمرانوں کی مختلف طرف سے مدد کی جا رہی ہے، لیکن انھیں تو کسی کی مدد حاصل نہیں تھی، ملک عوام کے اصل نمائندے ہی چلا سکتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان سندھ اور بنگلہ دیش اسمبلی نے بنایا،، سندھ اسمبلی کے حق پر ڈاکہ ڈالنا چھوڑ دیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جن دوستوں نے غلط کیا، ان سے حساب ہوگا، عوام حقیقی قیادت کو آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔