Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کے جاگیر دار اعلیٰ نے حق چھین لیا، فاروق ستار

سندھ کے جاگیر دار اعلیٰ نے حق چھین لیا، فاروق ستار
December 13, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار بھی بلدیاتی قانون سازی پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پر برہم ہو گئے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ کے جاگیر دار اعلیٰ نے حق چھین لیا، وزیر اعلیٰ نے کہہ دیا تم کیڑے مکوڑے ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے سے باز نہیں آرہیں، حکومت الزام تراشی میں مصروف ہے۔ یہ سلسلہ بند کرکے لوگوں کو مایوسی سے نکالا جائے۔

فاروق ستار مزید بولے کہ مہنگائی اور بے روزگاری پی ٹی آئی کی بڑی بدترین ناکامی کا ثبوت ہے۔ گیارہ سالوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کی عوام کو کچھ نہیں دیا، تاثر دے رہے ہیں کہ تم اقلیت میں ہو۔