Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کے تعلیمی اداروں میں آپریشن ردالمنشیات شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ کے تعلیمی اداروں میں آپریشن ردالمنشیات شروع کرنے کا فیصلہ
July 18, 2017

کراچی (92نیوز)سندھ کے تعلیمی اداروں میں  منشیات کے خلاف  آپریشن رد المنشیات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز نے حکمت عملی طے کرلی، طلبا کے بلڈ ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق فیصلہ ہوگیا معاشرے کے ناسور کے خلاف سندھ کے تعلیمی اداروں میں اپریشن ردالمنشیات ہوگیا  ۔

وزیر اعلی ہاوس میں سرجوڑ کر بیٹھے سائیں مراد علی شاہ اور اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مسرت نواز

اسکول یا کالج ہو یا پھر یونیورسٹی  تمام طالب علموں کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال ہوگی ۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ  نے شکوہ کیا کہ اتنے اداروں کے باوجود بھی ۔ منیشات کا کینسر تعلیمی اداروں  میں کیسے موجود ہے  وقت آگیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں سے انتہا پسندی  کے خاتمے کے ساتھ ساتھ منشیات کا بھی خاتمہ کردیا جائے ۔