Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کے تاجروں کو رات دو بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے ، حلیم عادل شیخ

سندھ کے تاجروں کو رات دو بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے ، حلیم عادل شیخ
May 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے تاجروں کو رات دو بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ٹرین اور ٹرانسپورٹ بھی کھولی جائے۔ حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نالائق اعلیٰ قرار دے دیا اور کہا کہ کورونا کے باعث لاشوں پر 3 ہزار ڈالر لینے والے ہر روز خبریں پڑھنے آجاتے ہیں ۔ حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر کراچی بند کرکے وزیراعظم عمران خان کیخلاف سازش کا الزام بھی لگایا ۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے فرنٹ مینوں کے ذریعے سندھ کو لوٹا۔