Friday, September 20, 2024

سندھ کے تاجروں نے آن لائن بزنس کیلئے حکومتی ایس او پی مسترد کردیا

سندھ کے تاجروں نے آن لائن بزنس کیلئے حکومتی ایس او پی مسترد کردیا
April 26, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ کے تاجروں نے آن لائن بزنس کیلئے حکومت کا ایس او پی مسترد کردیا۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے حکومتی ٹیم نے مذاکرات کرنےوالے تاجروں کو بیوقوف بنایا۔ عتیق میر کہتے ہیں کہ اس سہولت سے صرف پانچ فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے، ہوم آفس سے اجازت کیلئے چھ لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ہزاروں دکانیں بلا اجازت اور غیرمحتاط کاروبار میں مصروف ہیں، لاکھوں افراد کسی احتیاط کے بغیر شہر میں دندنا رہے ہیں جنھوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑادیں۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے مزید کہا کہ حکومت نے شہر میں کاروبار کرنے والے دکانداروں سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ کروایا تو ہمیں بھی کاروبار کھولنے کا اختیار ہوگا۔