Saturday, July 27, 2024

سندھ کے اساتذہ کا صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا ، حکومت مخالف نعرے بازی

سندھ کے اساتذہ کا صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا ، حکومت مخالف نعرے بازی
November 23, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی سمیت صوبے بھرکے اساتذہ نے ایک بارپھراپنے مطالبات کی منظوری کے لئے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں سال 2012میں بھرتی ہونے والے 6 ہزارٹیچنگ اورنان ٹیچنگ اسٹاف نے 3 برس سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پہلے کراچی پریس کلب اورپھرسندھ اسمبلی کے پاس احتجاجی دھرنا دے دیا۔
ایم کیوایم کے رہنماوقارحسین شاہ اساتذہ سے اظہار ہکجہتی کے لیئے پہنچے اور کہا کہ پیر مظہر الحق کے دور میں ان کو نوکریاں دی گئی وزیر تعلیم آئیں اور ان سے بات کریں ۔
شام ہوتے ہی اساتذہ ریڈزون گورنراوروزیراعلیٰ ہاوس کی طرف بڑھے جس پرپولیس اہلکاروں نے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ جس کے بعدمظاہرین منتشر ہو گئے۔ پولیس نے بارہ سے زائدخواتین اورمرداساتذہ کوگرفتارکے تھانے منتقل کردیا۔