Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ کےنئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی میں مقابلہ آج ہوگا

سندھ کےنئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی میں مقابلہ آج ہوگا
July 29, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی میں مقابلہ آج  ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان مد مقابل ہوں گے ایم کیوایم انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی۔ تفصیلات کےمطابق نئے وزیر اعلی کے لیے کاغذات نامزدگی سندھ اسمبلی میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جمع کروائےگئے جس کے بعد ان کی جانچ پڑتال کا عمل پانچ بجے سے چھ بجے تک جاری رہا ۔ اسکروٹنی میں مراد علی شاہ اور خرم شیر زمان سمیت دیگر کے کاغذات درست قرارپائے ۔ نامزد وزیر اعلی مراد علی شاہ نے امید ظاہر کی آنے والے دنوں میں سویلین ادارے صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلی خرم شیر زمان نے کہا کہ ان کا انتخاب مک مکا کی سیاست کو بے نقاب کردے گا۔ جمعے کو طلب کئےگئے سندھ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں نئے قائد ایوان کے لیے چناو ہوگا ،چناو کے بعد نئے قائد ایوان اعتماد کا ووٹ بھی اسی دن لیں گے جس کے بعد نئے وزیر اعلی گورنر ہاوس میں عہدے کا حلف لیں گے ، ایم کیوایم نے نئے وزیر اعلی کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کااظہار کیا ہے۔