Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کی ٹیم مینجمنٹ کی نا اہلی، عابد علی 250رنزنہ کر سکے

سندھ کی ٹیم مینجمنٹ کی نا اہلی، عابد علی 250رنزنہ کر سکے
September 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز) قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی ٹیم  مینجمنٹ  کی لا علمی کے باعث عابد علی  سنگ میل عبور  نہ کر سکے ،  کپتان کو پتہ چلا اور نہ ہی خود بیٹسمین کو،جب   475 رنز پر اننگز ڈکلیئرڈ کی  تو اوپنر 249 رنز پر کھیل رہے تھے۔ قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا  روز بھی بلے بازوں کے نام رہا بالر دن بھر تین وکٹیں حاصل کر سکے۔سندھ کی ٹیم نے  475رنز پانچ وکٹوں  پر اننگز ڈکلئیر کردی عابد علی 249 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ اوپنر بلے باز کہتے ہیں وکٹ جیسی بھی ہو پروفیشل کرکٹر کا کام پرفارم کرنا ہے مجھ سمیت ٹیم مینجمنٹ کو بھی علم نہیں تھا کہ  ڈھائی سو رنز ہونے والے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں چھٹی کے دن بھی بڑے اسٹار کی موجودگی کے باوجود  میچ دیکھنے  کے لیےشائقین نہ ہونے کے برابر تھے۔