Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کی سیاست میں ڈرامائی موڑ، پیپلزپارٹی اور پیرپگارا میں قربتیں بڑھ گئیں

سندھ کی سیاست میں ڈرامائی موڑ، پیپلزپارٹی اور پیرپگارا میں قربتیں بڑھ گئیں
January 1, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ کی سیاست میں تبدیلی کی ہوا جاری ہے۔ کپتان کے اتحادیوں کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں۔ سندھ کی سیاسی سمندر میں کئی روز سے طوفان اور ہیجان ہے۔ پہلے کپتان کے کھلاڑیوں نے جیالی سرکار کے خلاف محاذ جنگ کھولنے کا اعلان کیا  پھر اتحادیوں سے ملاقاتوں کا آغاز کیا۔ پی ٹی آئی کا مشن سندھ حکومت بناو پہلے مرحلے میں ہی کھٹائی میں پڑ گیا۔ کپتان کی وفاقی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں نے کراچی یاترا کا اعلان کیا تو پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں نے ملاقات سے انکار کیا۔ پیپلزپارٹی نے بھی بدلتے سیاسی موسم میں حروں کے روحانی پیشوا کے اقدام اور انکی پارٹی کے موقف پر خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ناصر شاہ کا دعوی ہے کہ وفاقی حکومت کے اتحادی اختر مینگل نالاں اور ایم کیوایم سمیت دیگر لوگ ناراض ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ آنیوالے دنوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کی قیادت کے درمیان بیک ڈور رابطے بڑھیں گے۔