سندھ کی سات رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کراچی (92 نیوز) سندھ کی سات رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے حلف لیا۔
نگراں کابینہ نے خیر محمد جونیجو، مشتاق احمد شاہ، جمیل یوسف، دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور جنید شاہ شامل ہیں ۔
حلف برداری تقریب میں نگراں وزیراعلی فضل الرحمان ،صوبائی سیکریٹریز، آئی جی سندھ اور سول سوسائٹی کے معززین شریک ہوئے۔
نگراں وزیراعلی سندھ نے کابینہ کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صاف وشفاف انتخاب کروائیں گے۔ وزیر اعلی ہاوس میں شکایتی مرکز بنا دیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔
نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے میں منصفانہ انتخاب کےلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔
نگراں وزیراعلی نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔