Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کو لوٹنے والوں کو اڈیالہ جیل بھیجیں گے ، فردوس شمیم نقوی

سندھ کو لوٹنے والوں کو اڈیالہ جیل بھیجیں گے ، فردوس شمیم نقوی
February 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف  فردوس شمیم نقوی نے کہاہےکہ سندھ میں صحت،تعلیم اوربلدیات کا نظام تباہ ہوگیاہے۔سندھ کولوٹنے والوں کی باری آگئی ہےانہیں سندھ کی جیلوں میں نہیں رکھیں گے بلکہ اڈیالہ جیل بھیجیں گے۔ک فردوس شمیم نقوی نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سندھ میں اسپتالوں،اسکولوں اور صفائی ستھرائی  پر حال دل بیان کیا اور  کہا کہ باجی نے سندھ کے اسپتالوں کاباجابجادیاہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاکہ سندھ کولوٹنے والوں کے پاس چار ماہ ہیں ، اس کے بعد جیل ان کامقدرہوگی۔ فردوس شمیم نقوی نے آصف زرداری کی دولت کا بھی حساب کتاب لگالیا اور کہاکہ سندھ کے عوام میں پیسے بانٹ دیں تب بھی بہت رقم بچے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما کاکہناتھاکہ وزارت ریلوے ان کے پاس ہے ، اس لئے بلاول ایکسپریس کا اسٹیشن بھی وہ طے کریں گے کہ ایسے کہاں روکا جائے۔