Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ کو تباہ کرکے اب وفاق وفاق کرتے ہیں ، نصرت سحر

سندھ کو تباہ کرکے اب وفاق وفاق کرتے ہیں ، نصرت سحر
June 20, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت اور سابق صدر آصف زراری پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ کو تباہ کرکے اب وفاق وفاق کرتے ہیں ۔ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں۔ سندھ اسمبلی کا ایک اور ہنگامہ خیز اجلاس ہوا جس میں نصرت سحر عباسی نے ایوان میں دھواں دھار خطاب کیا اور سندھ حکومت، سابق آصف زرداری پر کھل کر تنقید کی۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا سندھ حکومت نے صرف کرپشن کی۔ صوبے میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں جہاں علاج کرایا جا سکے۔ حکومت 15 سو ارب روپے کھا کر سندھ کو ایڈز لگا گئی۔ نصرت سحر عباسی کے خطاب کے دوران پینل آف چئرمین نے مائیک بند کرا دیا جس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی اور اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ پیپلز پارٹی کے منور وسان نے نام لئے بغیر نصرت سحر عباسی کو بل بتوڑی قرار دے دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔