Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کو بقایا جات ادا نہ ہوئے تو یہ نیک شگون نہ ہوگا، خورشید شاہ

سندھ کو بقایا جات ادا نہ ہوئے تو یہ نیک شگون نہ ہوگا، خورشید شاہ
January 28, 2019
سکھر ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کو بقایا جات ادا نہ ہوئے تو یہ نیک شگون نہیں ہوگا۔ سکھر میں احاطہ عدالت میں  میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سندھ آرہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے  لیکن انہوں نے کوئی غیر جمہوری بات کی یا اقدامات اٹھائے تو ہم اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں میں اور بھی شرفاء تھے، مگر ان کے خلاف کچھ نہیں کیا گیا۔