Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ کا 14فیصد بجٹ آصف زرداری اور فریال تالپور کی جیبوں میں جاتا ہے : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

سندھ کا 14فیصد بجٹ آصف زرداری اور فریال تالپور کی جیبوں میں جاتا ہے : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس
April 2, 2016
  کراچی(92نیوز)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج عمر کوٹ میں ہونے والا جلسہ تاریخ رقم کردے گا سندھ میں کرپشن کا بازارگرم ہے،سندھ کا چودہ فیصد بجٹ صرف آصف زرداری اور فریال تالپور کی جیبوں میں جاتا ہے۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنماؤں نے حیدرآبادمیں مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئےاجلاس منعقد کیا، جس کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فنکشنل لیگ  کےرہنماء پیرصدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ  ہم اپنا ایک پروگرام لے کر چلے ہیں، عمرکوٹ کا جلسہ اسی کی کڑی ہے، ایازلطیف پلیجو نے بتایا کہ ریلی میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹرذوالفقارمرزابولےسندھ اس وقت وینٹی لیٹرپر ہے، صوبے کا 14 فیصد بجٹ آصف علی زرداری اور فریال کی جیبوں میں جاتا ہے، وقت آگیا ہے کہ سندھ کی عوام ان سے جان چھڑالیں اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جلاوطن حکومت ہے، کبھی عزیر بلوچ تو کبھی نثار مورائی پکڑے جارہے ہیں، پریس کانفرنس میں مرتضیٰ جتوئی غوث علی شاہ، ممتازبھٹو اورلیاقت جتوئی بھی موجود تھے۔