سندھ کا صوبے کے واجبات لینے کیلئے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ

کراچی ( 92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے وفاق سے صوبے کے واجبات واپس لینے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مشیرقانون کو ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کرانے کی ہدایت دے دی ، مراد علی شاہ نے کہا کہ 2012 سے 2016 تک ایف بی آر نے ساڑھے 7 ارب کی غیرقانونی براہ راست کٹوتیاں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے 2015 میں 294 ملین، 2016 میں 482 ملین روپے کٹوتی کی،یہ رقم بھی سندھ کو واپس نہیں کی جارہی۔