Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ کاترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں میں  ہے، فردوس شمیم نقوی

سندھ کاترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں میں  ہے، فردوس شمیم نقوی
June 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ کاترقیاتی بجٹ صرف کاغذوں میں  ہے،صوبے کی عوام ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں، تھر میں بچے مررہے ہیں ،،پوری سندھ  اسمبلی سب جیل بنے گی 80 ارب ٹیکس دینے والا شہر کیوں نظر نہیں آتا مریم نواز جتنے بھی میچ فکس کرلیں لوٹنے والے نہیں چھوٹیں گے۔ کراچی میں تحریک انصاف  کے رہنماؤں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کی  ، فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ 80ارب روپے ٹیکس دینے والے شہرکو بجٹ میں نظرانداز کیاگیا، اسپیکر کے چمبرکو سب جیل دینے سے کام نہیں چلے گا، پوری سندھ اسمبلی کو سب جیل قراردینا پڑےگا۔ انہوں نے کہاکہ  سندھ میں کہیں ایچ آئی وی پھیل رہاہے کہیں بچے بھوک سے مررہے ہیں ، بلاول سندھ کادورہ کرنے کے بجائے جاتی امرا میں کھانا کھارہے ہیں ، مریم نواز جتنے چاہیں میچ فکس کرلیں۔ملک  لوٹنے والے رہا نہیں ہونگے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کاکہناتھاکہ احتساب سب کا ہوگا ۔