کراچی ( 92 نیوز) سندھ کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا ، سندھ کابینہ کے وزرا ، مشیر اور معاونین مزید تین ماہ تنخواہیں نہیں لیں گے ۔
مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نےٹوئٹر پیغام میں انکشاف کیا کہ سندھ کابینہ نے کڑے وقت میں بڑا اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سندھ کے وزرا ، مشیر اور معاونین مزید تین ماہ تنخواہیں نہیں لیں گے ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوروناوائرس کے سبب مالی مشکلات کی بنا پر کابینہ ارکان نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔