Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ کابینہ کا دینی مدارس کی رجسٹریشن اور سندھ آرمز ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

سندھ کابینہ کا دینی مدارس کی رجسٹریشن اور سندھ آرمز ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
August 20, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ کابینہ نے دینی مدارس کی رجسٹریشن اور سندھ آرمزایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ، مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ وفاق کی جانب سے عمل درآمد کمیٹی بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر صرف سندھ میں عمل ہورہا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے چودھری نثار سے بھی حساب چکتا کرنا نہ بھولےکہنے لگے وفاق کا کمیٹی بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا ۔ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ مفادات کے ٹکراؤ کا بل بھی لایا جارہا ہےجس کے تحت کوئی افسر اس کیس کا فیصلہ نہیں دے گا، جس سے اس کا مفاد وابستہ ہو۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل اسمبلی میں پیش کریں گے سندھ آرمز ایکٹ میں بھی ترمیم کرکے لائسنس یافتہ اسلحے کی بلاسٹک سگنیچر کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔