Saturday, July 27, 2024

سندھ کابینہ نے جہیز کی ممانعت کے قانون کی منظوری نہیں دی

سندھ کابینہ نے جہیز کی ممانعت کے قانون کی منظوری نہیں دی
January 31, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ کابینہ نے جہیز کی ممانعت کے قانون کی منظوری نہیں دی ،  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایسا قانون بنایا جائے جس پر عملدرآمد بھی ہوسکے ۔  وزیراطلاعات نے ڈاکٹرعاصم کو مظلوم قرار دے دیاجبکہ  وزیرداخلہ کہتے ہیں راؤ انوار کو گرفتار کرنا پولیس کا کام ہے ۔

سندھ کابینہ کااجلاس وزیراعلی سندھ سید مرا دعلی شاہ کی زیرصدارت ہوا جس میں جہیزکےخاتمے کے حوالےسے قانون سازی کیلئے تجاویزپرغورہوا۔ 50 ہزارسےزائد جہیز اور 50 ہزار سےزائد تحائف لینےپرسزا اورجرمانے کی تجویزدی گئی ۔ وزیراعلی سندھ نےکہاکہ یہ تجاویزقابل عمل نہیں ایسا قانون بنانا چاہے جس پرعمل ہوسکے ۔ جہیز کی ممانعت کا بل مزید غور کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔

ناصرحسین شاہ نے کابینہ کوبتایاکہ کراچی میں ہرماہ 6ہزار78گاڑیاں اور  22 ہزار 476 موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہوتی ہیں  ۔  شہر میں روڈ نیٹ ورک مزیدبہترکرنے اور نئے روڈ تعمیر کرنے کی ضروت ہے ۔

صحافیوں کواجلاس کی بریفنگ دیتےہوئے وزیراطلاعات سندھ نے ڈاکٹرعاصم  مظلوم قراردےدیا

کہاکہ انہیں  سیاسی دہشت گردی کا نشانہ بنا یاگیا۔ سندھ کے وزیرداخلہ نے کہاکہ راؤ انوار کی گرفتاری پولیس ک اکام ہے اور پولیس گرفتاری کی کوشش کررہی ہے ۔

وزرا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ  کیلئے ہاؤس ٹریڈنگ نہیں کررہی اور نہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان بکاومال ہیں۔