Tuesday, November 29, 2022

سندھ کابینہ میں توسیع اج ہو گی

سندھ کابینہ میں توسیع اج ہو گی
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے منظوری کے بعد سندھ کابینہ میں توسیع اج ہو گی۔ پانچ وزرا اور مشیر ومعاونین خصوصی شامل کیے جائیینگے۔ ممکنہ وزراء میں نادرمگسی، تیمورتالپور، عبدالباری پتافی شامل ہیں جبکہ ریاض شیرازی اور 2 خواتین ارکان بھی کابینہ کا حصہ ہو سکتی ہیں۔ نئے وزراء کو خوراک، ٹرانسپورٹ، لائیواسٹاک فشریز کے محکمے دیئے جائیں گے۔ وزراء کی حلف برداری تقریب آج سہہ پہر گورنر ہاؤس میں ہو گی جبکہ بعض وزرا کے قلمدان میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کابینہ میں 18 وزرا شامل کیے جاسکتے ہیں۔