سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
کراچی ( 92 نیوز)سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پہلے مرحلے میں پچاس سے ساٹھ برس تک کے اہلکاروں کو رجسٹر کرانے کا حکم دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے ویکسینیشن سنٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست کی گئی ، فیلڈ فورس کے ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔