Friday, September 30, 2022

سندھ پولیس کی سستی‘ فورتھ شیڈول میں شامل درجنوں افراد روپوش

سندھ پولیس کی سستی‘ فورتھ شیڈول میں شامل درجنوں افراد روپوش
کراچی (92نیوز) سندھ پولیس کی طرف سے سست روی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں شامل درجنوں افراد روپوش ہو گئے۔ شیڈول فورتھ کے تحت رکھے جانے والے افراد اپنی نقل و حرکت کے بارے میں مقامی پولیس کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے روایتی سست روی کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا اور فورتھ شیڈول میں شامل درجنوں افراد روپوش ہو گئے۔ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر صوبائی حکومت نے 569 کے قریب افراد کو انسداد دہشت گردی کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا تھا۔ فورتھ شیڈول میں کراچی سے 395‘ لاڑکانہ 43، سکھر سے 31، حیدرآباد سے 23‘ نواب شاہ سے 10، قنبر سے 3‘ نوشہرو فیروز سے 15 اور سانگھڑ سے 7 افراد شامل ہیں۔ وزارت داخلہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر چکی ہے۔ سندھ سے فورتھ شیڈول میں مولانا عبدالغفور ندیم‘ ثروت اعجاز قادری‘ مولانا آصف قاسمی‘ مولانا اورنگزیب فاروقی‘ مولانا ذوالقرنین حیدر اور دیگر افراد شامل ہیں۔