Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ پولیس راؤ انوار اور ساتھیوں کی گرفتاری میں تاحال ناکام

سندھ پولیس راؤ انوار اور ساتھیوں کی گرفتاری میں تاحال ناکام
February 17, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب کیس میں مفرور راو انوار کی گرفتاری تو دور، سراغ بھی نہ لگایا جاسکا ۔ سندھ پولیس راؤ انوار اور ساتھیوں کی گرفتاری میں تا حال نا کام ہے ۔
راو انوار کے کارندے امان اللہ مروت، انار خان، فیصل چوہدری، خیر محمد و دیگر تاحال روپوش ہیں تاہم ان کا ذاتی محافظ علی رضا کوئٹہ سے گرفتار ہو چکا ۔
راو انوار نے عدالت کی جانب سے فراہم کردہ سنہری موقع بھی گنوا دیا ۔
ذرائع کے مطابق الآصف چوکی انچارج اکبر ملاح اور ان کے مخبر نازک میر کی حراست کو ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے ۔