Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ میں 30 اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھولنے کا اعلان

سندھ میں 30 اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھولنے کا اعلان
August 23, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں تیس اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے اعلانیہ کہا، سندھ میں تیس اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے۔ اسکولز کا اسٹاف جب تک ویکسی نیشن مکمل نہیں کرائے گا داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے کہا، لوگ جتنی زیادہ ویکسی نیٹڈ ہوں گے  تو جلد اسکولز کھول دیں گے۔ کہا کہ، 50 فیصد کی حاضری کے ساتھ اسکولز کھلیں لے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بچے بھی کورونا کے کیریئر ہو سکتے ہیں، جو والدین ویکسین لگوا چکے ان کے بچے اسکول جا سکتے ہیں۔