Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ میں 23 اگست سے تدریسی عمل بحال نہ ہونے کا امکان

سندھ میں 23 اگست سے تدریسی عمل بحال نہ ہونے کا امکان
August 20, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں 23 اگست سے تدریسی عمل بحال نہ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے حالیہ دنوں میں ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کے سبب کورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے اسکولز نہ کھولنے کی تجویز دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو طلب کر لیا گیا۔ کمیٹی کورونا کی نئی لہر اور محکمہ صحت کی اہڈوائزری پر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔