Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ میں ہیپاٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند

سندھ میں ہیپاٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند
February 13, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں ہیپاٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند ہوگئی ، جبکہ نئے مریضوں کی رجسٹریشن بھی کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے ۔

روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے پر سیاست  کرنے والی سندھ حکومت انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام سے بالکل غافل ہو چکی ہے ۔

ہیپاٹائٹس کلینکس میں رجسٹرڈ مریضوں کو 2 ماہ سے ادویات کی فراہمی بند  ہو چکی ہے جب کہ نئے مریضوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے ۔

وزیر صحت تو ادویات کی عدم فراہمی کو ماننے کیلئے تیار ہی نہیں  ، کہتے ہیں نئے مریضوں کیلئے نئی اقسام کی دوائیاں بھی منگوائی جارہی ہیں ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں ہیپاٹائٹس بی کے 11 ہزار 24 اور ہیپاٹائٹس سی کے 12 ہزار 216 مریض زیرعلاج ہیں ۔